سابق نگراں وزیراعظم بلخ شیر مزاری انتقال کرگئے

بلخ شیر مزاری طویل مدت سے علالت کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے
شائع 04 نومبر 2022 09:34pm

پاکستان کے سابق نگراں وزیراعظم بلخ شیر مزاری لاہور میں انتقال کرگئے۔

بلخ شیر مزاری طویل مدت سے علالت کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

خیال رہے کہ بلخ مزاری متعدد بار رکن قومی و صوبائی اسمبلی منتخب رہے جب کہ مرحوم نے 1993 میں نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے فرائز انجام دیے۔

Read Comments