ایک شخص انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے: آصف زرداری

اس شخص کو نہ تو ملک کی سالمیت کی فکر ہے نہ ملک کے اداروں کی۔
شائع 05 نومبر 2022 12:51pm

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے۔

اپنے بیان میں سابق صدر نے کہا کہ اس شخص کو نہ تو ملک کی سالمیت کی فکر ہے نہ ملک کے اداروں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کو صرف اقتدار اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے اور ہم کسی صورت بھی ان پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔

Read Comments