مجاہد کالونی کے مکینوں اور پولیس میں جھڑپیں

پولیس کا مظاہرین کو روکنے کے لئے لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2022 06:41pm

کراچی کے علاقے مجاہد کالونی میں مکانات خالی کرنے کے نوٹس چپساں کرنے کے دوران علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

علاقہ مکینوں نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے جاری آپریشن میں مداخلت کی کوشش کی، جس پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے لاٹھی چارج اور گیس شیلنگ کا بھی استعمال کیا۔

کے ڈی اے حکام نے بتایا کہ مظاہرین کو روکنے کے لئے اضافی پولیس نفری طلب کرلی ہے جبکہ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے لاٹھی چارج اور گیس شیلنگ کا استعمال کیا۔

پولیس کی شیلنگ سے 3 خواتین حالت غیرہوتے ہی اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ پتھر لگنے سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

Read Comments