کوٹ ادو :2 زیرحراست ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی 3 نوعمرلڑکوں کو قتل کیا تھا
شائع 10 نومبر 2022 10:27am

کوٹ ادو میں تین نوعمر لڑکوں کو قتل کرنے والے دو زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے پولیس پر حملہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں زیرحراست ڈاکو مارے گئے۔

ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر3 نوعمر لڑکوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

واقعے میں ملوث دو ڈاکوؤں کو پولیس نے گزشتہ روزگرفتارکیا تھا۔

Read Comments