Aaj Logo

شائع 11 نومبر 2022 07:11pm

بچوں کو مفت تعلیم دینے کا کیس، رپورٹ عدالت میں جمع

سندھ میں 5 سے 16 سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کے کیس میں سیکرٹری تعلیم سندھ نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

رپورٹ کے مطابق 4 ہزار 533 اساتذہ تاحال اسکولوں سے غیر حاضر ہیں، ہزاروں اسکول دس سال سے بند پڑے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکولز اساتذہ کی کمی کے باعث بند پڑے ہیں ، سندھ بھر میں 40 ہزار 529 اسکولز ہیں جس میں 6 ہزار 407 اسکولز بغیر چھتوں کے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اساتذہ حکام کی ملی بھگت سے غیر حاضر رہتے ہیں۔

Read Comments