لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل، ہاکی اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین نصب

تیس ہزار سے زائد شائقین کرکٹ کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔
شائع 13 نومبر 2022 09:16am

لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل میچ بڑی اسکرین پر دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے کہا کہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان کی سب سے بڑی سکرین نصب کی گئی ہے جس میں تیس ہزار سے زائد شائقین کرکٹ کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے بھی بھرپور انتظامات کے گئے ہیں۔

Read Comments