روہڑی: مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک بند ہوگیا۔
شائع 16 نومبر 2022 09:23am

روہڑی کے قریب مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

مال گاڑی پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ روہڑی کے قریب 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے باعث ڈاؤن ٹریک بند ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع پر ریلوے کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں۔

Read Comments