سندھ کابینہ کا اجلاس، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کا حکم

سیلاب کے پانی کی نکاسی کو تیز کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ
شائع 16 نومبر 2022 12:29pm

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کسانوں کو بیج کیلئے پانچ ہزار روپے فی ایکڑ دینے اورسیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا طریقہ کارحتمی مرحلے میں ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ زیر صدارت کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں صوبائی وزرا، مشیر، چیف سکرٹری و دیگر متعلقہ افسران شریک ہیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جلد بیج کیلئے 5 ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے دینا شروع کردینگے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر، طریقہ کار حتمی مرحلے میں ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ کو حکم دیا کہ سیلاب کے پانی کی نکاسی کو تیز کیا جائے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

Read Comments