Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2022 03:29pm

کراچی: ڈمپرنے اسکول جانیوالے سگے بھائیوں کو کچل دیا

کراچی کےعلاقے سرجانی بابا موڑ کے قریب ڈمپر نے اسکول کے طالب علموں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو طالب علم شدید زخمی اور ایک جان کی بازی ہار گیا۔

حادثے کا شکار ہونے والے اسکول کے طالب علم موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ زخمی اور جاں بحق تینوں سگے بھائی ہیں۔

جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت اظہر ولد اصغر کے نام سے ہوئی جس کی عمر15 سال ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں عثمان ولد اصغرعمر 10 سال اور عمر ولد اصغر عمر 12سال شامل ہیں۔

اصغرنامی ڈمپرڈرائیورکا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر جارہے بچے اچانک گاڑی کے نیچے آگئے جبکہ حادثہ موٹر سائیکل سوار بچوں کے اچانک اوورٹیک سے پیش آیا۔

ڈرائیورنے کہا کہ جب تک گاڑی رُکی بچے زخمی ہوچکے تھے کیونکہ بچوں کی موٹر سائیکل اچانک سِلپ ہوئی مزید کہا کہ بچوں کو خود نکالا واقعہ پر ندامت ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 15 سالہ اظہر جاں بحق اوراس کے دو بھائی زخمی ہوئے۔ حادثہ کا شکار بچے قریبی اپارٹمنٹ کے رہائشی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور کے بیان، زخمی بچوں اورعینی شاہدین کے بیانات پر تفتیش جاری ہے۔

Read Comments