منشیات اسمگلنگ کیس: رانا ثنااللہ کی ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور

رانا ثنااللہ ناساز طبیعت کے باعث پیش نہین ہوسکتے، وکیل
اپ ڈیٹ 19 نومبر 2022 10:25am

انسداد منشیات عدالت لاہور نے وزیر داخلہ راناثنااللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔

انسداد منشیات عدالت لاہور میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کیخلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران وزیر داخلہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رانا ثنااللہ ناساز طبیعت کے باعث پیش نہین ہوسکتے، ڈاکٹرز نے رانا ثنااللہ کو آرام کا مشورہ دیا ہے، حاضری موافی کے ساتھ میڈیکل رپورٹ جمع کرا رہے ہیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ رانا ثنااللہ کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔

جس کے بعد عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔

Read Comments