عمران خان کا آج اہم خطاب، حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کیلئے تیار

عمران خان کا خطاب پاکستانیوں کی قسمت کیلئے فیصلہ کن ہوگا، مسرت جمشید چیمہ
شائع 19 نومبر 2022 10:09am

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کی تیاری کرلی۔

عمران خان کا اہم خطاب آج شام چار بجکر پندرہ منٹ پر ہوگا، وہ حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے ویڈیولنک پر خطاب کریں گے۔

اس حوالے سے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا خطاب پاکستانیوں کی قسمت کیلئے فیصلہ کن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خطاب پاکستان کی آنے والی سیاست کا رخ تعین کرے گا،عمران خان اپنے خطاب میں اہم لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Read Comments