Aaj Logo

شائع 22 نومبر 2022 10:02pm

گولی ماردو، میں ڈرتا نہیں، شہید ہو جاؤں گا، اہلکار کے آخری الفاظ

ڈیفنس میں شاہین فورس کےاہلکار کو شہید کرنے کے واقعہ کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ملزم خرم نثار نے اہلکار سے تلخ کلامی کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی قسم میں نثار احمد کا بیٹا ہوں، میرا لائسنس والا پستول ہے، جس پر چاہےنکالو۔

شہید اہلکار نے اپنے آخری الفاظ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تم مجھے مارنا چاہ رہے ہوں، گولی ماردو، میں نہیں ڈرتا، میں شہید ہو جاؤں گا۔

واضح رہے کہ ڈیفنس میں شاہین فورس کے اہلکار کو شہید کرنے کا والا ملزم خرم نثار بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس حکام کے مطابق ملزم خرم غیر ملکی پرواز سے بذریعہ استنبول سویڈن روانہ ہوا ہے، ملزم نے روانگی کے لئے سویڈش پاسپورٹ استعمال کیا۔

خیال رہے کہ آج کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں خرم نامی شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔

اہلکار تفتیش کے لئے ملزم کو تھانے منتقل کرنا چاہتے تھے، جس کیلئے ایک اہلکار گاڑی میں ملزم کے ساتھ سوار ہوا، اسی دوران دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر نامعلوم کار سوار نے فائرنگ کردی، جس سے کار میں موجود اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق ملزم خرم نثارکا آبائی گھرڈیفنس فیز 5 میں جائے وقوع کے قریب ہے، پولیس نے ملزم کے گھر چھاپہ مار کر اسلحہ اور دستاویزات برآمد کرلیں جب کہ چوکیدار کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

Read Comments