صدر مملکت اور وزیراعظم سے جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

عارف علوی اور شہباز شریف نے ندیم رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
شائع 24 نومبر 2022 01:49pm

صدرمملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔

الوداعی ملاقات کے دوران صدر مملکت نے ملکی دفاع کے لئے جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی الوداعی ملاقات کے دوران کے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مظبوط بنانے اور آرمی کے ادارے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے،آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے منصب پر نہایت شاندار خدمات انجام دیں۔

شہباز شریف نے جنرل ندیم رضا کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Read Comments