صادق آباد: کار حادثے میں 3 افراد جاں بحق، دو زخمی

کار ٹائر پھٹ جانے کے باعث دیوار سے جا ٹکرائی، پولیس
شائع 30 نومبر 2022 08:26am

صادق آباد کے قریب کار حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

صادق آباد میں موٹروے ایم فائیو رونتی کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرا گئی، حادثے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق کار ٹائر پھٹ جانے کے باعث دیوار سے جا ٹکرائی، حادثے کا شکار فیملی پنجاب سے حیدر آباد جا رہی تھی۔

Read Comments