Aaj Logo

شائع 01 دسمبر 2022 12:26am

اٹلی میں 18 ماہ سے لاپتہ پاکستانی نژاد لڑکی کی لاش بر آمد

اطالوی پولیس کو ڈیڑھ برس قبل لاپتہ ہونے والی پاکستانی نژاد لڑکی سمن عباس کی ایمیلیا رومانا کے دیہی علاقے سے لاش مل گئی جسے درست حالت میں پایا گیا ہے۔

سمن عباس 20 اپریل 2021 کو صوبہ ایمیلیا کے شہر نویلارا میں لاپتہ ہو گئی تھی، اس کی گمشدگی کے ایک سال سے زائد عرصے کے بعد پولیس کو اس کی لاش اس وقت ملی جب اس کے والد اور چچا کو گرفتار کر کے تفشیش کی گئی۔

سمن عباس کے چچا سنیش حسنیس اور متاثرہ لڑکی کے قتل کے پانچ ملزمان میں سے ایک ہے، جس نے دوران تفتیش حکام کو نویلارہ میں ایک فارم ہاؤس کا اشارہ دیا تھا۔پولیس کو فارم ہاؤس کے اطراف سے 30 اپریل کو لاپتہ ہونے والی 18 سالہ سمن عباس کی لاش مل گئی جو تین میٹر زیر زمین 575 دن تک دبی رہی۔

جسم کی نزاکت کی وجہ سے، ایک خاص کھدائی کا استعمال کرنا ضروری تھا اس کے باوجود، لاپتہ ہونے کو 18 ماہ گزر جانے کے باوجود، متاثرہ کی لاش کو تقریباً درست حالت میں پایا گیا۔

سمن عباس کی لاش کو اسٹیٹ یونیورسٹی آف میلان کے انسٹی ٹیوٹ آف فرانزک میڈیسن ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Read Comments