حافظ آباد: جلال پور کے قریب بس الٹنے سے دس مسافر زخمی

حادثہ موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔
شائع 01 دسمبر 2022 09:55am

حافظ آباد میں جلال پور بھٹیاں کے قریب تیز رفتار بس الٹنے کے نتیجے میں دس مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

حادثہ کا شکار بس حافظ آباد سے جھنگ جا رہی تھی۔

Read Comments