کراچی، فلیٹ میں گیس بھرجانے سے بچی جاں بحق، خاتون سمیت 4 بچے بیہوش

بیہوش افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
شائع 01 دسمبر 2022 01:21pm

کراچی کے علاقے اعظم بستی میں زہریلی گیس بھرجانے سے چار سالہ بچی جاں بحق جبکہ خاتون سمیت چار بچے بیہوش ہوگئے۔

اعظم بستی کے 100 فٹ روڈ کے قریب بخاری ٹاور کے فلیٹ میں گیس بھر گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر اہلخانہ بیہوش ہوگئے۔

بیہوش افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Read Comments