Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2022 03:21pm

اسمبلیوں کی تحلیل: ن لیگ کا چودھری شجاعت سے مشاورت کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کی سینئرقیادت نےعمران خان کےاسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق بیان کو سیاسی قرار دے دیا۔ لیگی قیادت اس معاملے پرق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے مشاورت کرے گی۔

نوازشریف نے لاہور میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے اہم مشاورتی اجلاس کی بذریعہ ویڈیولنک صدارت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل پرقانونی ماہرین نے رائے دیتے ہوئے شرکاء کو آئینی آپشن استعمال کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

سینئرقیادت نے عمران خان کےاسمبلیوں کی تحلیل کے بیان کوسیاسی قراردیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیان فیس سیونگ کیلئے ہے۔

لیگی رہنماؤں نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ عمران خان بلیک میل کرکےمذاکرات کی راہ تلاش کررہےہیں۔

ن لیگ کے اجلاس میں عمران خان کے ساتھ پیشگی شرط پر مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شرائط کےبغیرمذاکرات پراتفاق کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئررہنماؤں نے آصف زرداری کے ساتھ ملاقات پرپارٹی قائد نوازشریف وقیادت کوآگاہ کیا جبکہ تحریک عدم اعتماد اوراعتماد کےووٹ کےعلاوہ دیگر آپشنز بھی اجلاس میں سامنے رکھے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ق لیگ کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین سےبھی مشاورت کا فیصلہ کرتے ہوئے قیادت نے ان سے ملاقات کا ٹاسکسینیئرلیگی رہنماؤں کوسونپا۔

Read Comments