منشیات کیس: رانا ثنا کیساتھ شریک ملزم کو دل کی تکلیف،سماعت ملتوی

سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی گئی
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2022 11:49am

انسداد منشیات عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت شریک ملزم کو دل کی تکلیف کے باعث 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔

انسداد منشیات عدالت لاہور نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف پندرہ کلو منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت کی۔

رانا ثناء اللہ اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام ملزمان کی حاضری مکمل کروائی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمے کا شریک ملزم اکرم دل کی تکلیف کے باعث پیش نہیں ہوسکا، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت دس دسمبر تک ملتوی کر دی۔

انسداد منشیات فورس نے رانا ثناء اللہ کیخلاف سی این ایس اے 1997 کی دفعات 9 سی،15 اور 17 کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Read Comments