Aaj Logo

شائع 04 دسمبر 2022 06:19pm

سندھ کا ثقافتی دن، گورنر ہاؤس میں تقریب کا انعقاد

سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سے گورنر ہاؤس میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے سفراء نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں فہیم علن فقیر اور دیگر فنکاروں نے سندھی لوک موسیقی پیش کی۔

دوران تقریب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ دھرتی میں رہنے پر فخر ہے، ہمیں اس کی ثقافت سے پیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ محبت کے پیغام کو سندھ سے پورے پاکستان میں پھیلایا جائے، ثقافت سب کو جوڑنے کا زریعہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سیلاب متاثرین کو ہر گز نہیں بھولنا چاہئیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا سب کو جوڑنا ذمہ داری بھی ہے اور فخر بھی ہے۔ سندھ ثقافت کی تقریب کشادہ دلی کی پہچان ہے، ہم کشادہ دلی اختیار کریں تو پاکستانی قوم دنیا میں ممتاز ہوگی۔

گورنر ہاؤس میں سندھ کے ثقافتی دن تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اور مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔

Read Comments