سعودی سائنسدان نے دو نئے سیارے دریافت کرلیے، ناسا کا خراج تحسین پیش

وفا کی ریسریچ انتہائی اہم نوعیت کی ہے، ناسا
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2022 03:42pm

سعودی عرب کی خاتون سائنس دان کی جانب سے دو نئے ستارے دریافت کرنے پر امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ناسا کے مطابق وفا ذکری کی ریسرچ انتہائی اہم نوعیت کی ہے۔

جازان یونیورسٹی میں فیکلٹی آف سائنس کی اسسٹنٹ پروفیسر وفا ذکری نے صفر زمرے کے دو ستارے دریافت کیے ہیں، صفر زمرے سے مراد نومولود ستارے ہوتے ہیں۔

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے وفا ذکری کی ریسرچ شائع کر کے انہیں سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وفا کی ریسریچ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ ستارے کس طرح جنم لیتے ہیں، سائنس دانوں کے لیے ان کی ریسرچ ثابت ہو رہی ہے۔

وفا ذکری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ 92 نومولود ستاروں پرکام کیا اور ریسرچ سے معلوم ہوا کہ ستارے جنم لیتے ہیں اور کسی بھی نومولود ستارے کو مکمل ستارہ بننے کے لیے لمبا سفرکرنا پڑتا ہے۔

Read Comments