عارف والا: پولیس نے 10 روز سے لاپتہ 3 لڑکیوں کو بازیاب کرالیا

2 بہنیں اپنی سہیلی سمیت 10 روز سے لاپتا تھیں، پولیس
شائع 08 دسمبر 2022 10:36am

پنجاب کی تحصیل عارف والا میں پولیس نے 10 روز قبل لاپتہ ہونے والی تین لڑکیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔

تھانہ صدر پولیس نے لاپتہ ہونے والی تینوں لڑکیاں کو لاہورسے بازیاب کروایا جبکہ پولیس کے مطابق دونوں بہنیں اپنی سہیلی سمیت 10 روز سے لا پتہ تھیں۔

لڑکیوں نے الزام عائد کیا کہ حقیقی بھائی زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

بازیاب ہونے والی تینوں لڑکیاں لاہور کے علاقے سمن آباد میں کرائے کے مکان میں رہائش پزیر تھیں۔

پولیس نے ملزم محمد احمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Read Comments