جہلم: سماعت و گویائی سے محروم لڑکی سے زیادتی کی تصدیق، دو ملزمان گرفتار

اشاروں میں متاثرہ لڑکی نے ملزمان کی شناخت کی، پولیس
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2022 05:52pm

جہلم کے علاقہ ڈومیلی میں بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم چودہ سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی سے کئی ماہ تک زیادتی کی گئی، قوت گویائی و سماعت سے محروم لڑکی کسی کو بتا نہ سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معذور لڑکی کے کئے گئے الٹراساؤنڈ میں حقائق سامنے آئے، اسپیشل سینٹر کے اسٹاف نے معذور لڑکی سے حقائق دریافت کئے۔ اشاروں میں متاثرہ لڑکی نے ملزمان کی شناخت کی، جس کے بعد نمونے ڈی این اے کیلئے لاہور بھیج دیئے گئے۔

Read Comments