پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث موٹروے بند

صبح کےاوقات میں موٹروے مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند ہیں
شائع 09 دسمبر 2022 08:42am

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صبح کے اوقات میں دُھند کے باعث موٹروے ایم تھری کو فیض پورسے سمندری تک بند کردیا گیا جبکہ دھند کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو دُھند میں غیر ضروری سفرسے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لاہورمیں تمام نجی ملازمین کے لیے 15 جنوری تک ہفتے میں دو روز گھرسے کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہرمیں اسموگ کے باعث نجی ملازمین کیلئے ہفتے میں 2 دن گھروں سے کام کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

Read Comments