وزیراعلیٰ سندھ کے جہاز پر پی ٹی آئی نے جھوٹ بولا، شرجیل میمن

وزیراعلیٰ سندھ کا جہاز قابل استعمال نہیں ہے۔
شائع 10 دسمبر 2022 02:25pm

وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کا جہاز کافی دنوں سے تکینکی وجوہات پر خراب ہے۔

فواد چوہدری کے ٹویٹ پرردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا جہاز قابل استعمال نہیں ہے، وزیراعلیٰ کے جہازپر پی ٹی آئی نے جھوٹ بولا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی جھوٹ کی رویت برقرار رکھی، پی ٹی آئی اس جھوٹ کوثابت کرے۔

Read Comments