نوشہرہ میں کرنٹ لگنے سے ماں، بیٹا چل بسے

لاشوں کوقریبی اسپتال منتقل کردیا
شائع 11 دسمبر 2022 09:18am

نوشہرہ کے علاقے جلو زئی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق کرنٹ لگنے کے باعث دو افراد جاں بحق ہوئے جن میں شیراز اور اِس کی ماں شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ شیراز اپنی ماں کو کرنٹ لگنے کے دوران بچا رہا تھا کہ خود بھی زد میں آگیا۔

ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

Read Comments