’ایک نااہل اور گھڑی چور کو زبردستی اقتدار کی کرسی پر بٹھایا گیا‘

پوری پاکستانی قوم آج دن تک اس کے نتائج بھگت رہی ہے، شرجیل میمن
شائع 11 دسمبر 2022 05:30pm

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کی کمزوری کی صرف ایک وجہ ہے، وجہ یہ ہے کہ ایک نااہل، سلیکٹڈ، جھوٹے، منافق، منی لانڈرر، توشاخانہ کے ڈاکو اور گھڑی چور کو زبردستی اقتدار کی کرسی پر بٹھایا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم آج دن تک اس کے نتائج بھگت رہی ہے۔

اس سے قبل، اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کوئی سمجھنا چاہے معیشت کیوں تباہ ہےتو صرف دو واقعات میں جواب ہے، پہچتر سال کےسینیٹراعظم سواتی کوحراست میں تشددکا نشانہ بنایا گیا، اعظم سواتی کوان کے پوتے پوتیوں کے سامنے مارا پیٹا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے برعکس ایک مفرور سلیمان شہباز ڈرائی کلین ہوکر واپس آگیا، سلیمان شہباز اربوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا ذمہ دار ہے۔

Read Comments