Aaj Logo

شائع 12 دسمبر 2022 04:08pm

پی ٹی آئی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حوالے سے نئی حکمت عملی اپنا لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حوالے سے نئی حکمت عملی اپنا لی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے پہلے پنجاب اسمبلی اور پھر دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کو مشورہ دینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کا موقف ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد پہلے وفاقی حکومت کے ردعمل کا انتظار کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ سیاسی اعتبارسے ایک صوبے میں حکومت ہرصورت قائم رہنی چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اراکین قومی اسمبلی میں دوبارہ پیش ہوکر اپنے استعفے دیں گے۔

تحریک انصاف کی قیادت نے احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے، بحران سے نکلنے کا واحد راستہ جلد انتخابات ہیں۔

Read Comments