Aaj Logo

شائع 13 دسمبر 2022 02:38pm

ہتک عزت دعویٰ، وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر بیان دینے کی درخواست

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کیخلاف دائر ہتک عزت دعوی کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کروانے کی متفرق درخواست دائر کردی ہے۔ شہباز شریف نے اپنے وکیل کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کی۔

درخواست میں یہ استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے عمران خان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔

شہبازشریف نے پانامالیکس پرالزامات عائد کرنے پر ہتک عزت کا دعوی دائر کیا ہے۔

Read Comments