غیرقانونی چارجڈ پارکنگ میں ملوث افراد کے ایم سی کو بدنام کر رہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

نان آکشن جگہوں پر پارکنگ فیس کی وصولی بند کی ہے، ڈاکٹر سیف الرحمان
شائع 13 دسمبر 2022 06:56pm

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان کی ہدایت پر ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ کی یونیورسٹی روڈ پر غیرقانونی چارجڈ پارکنگ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملوث افراد کو پی آئی بی پولیس کے حوالے کردیا۔

اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ غیرقانونی چارجڈ پارکنگ میں ملوث افراد کے ایم سی کو بدنام کر رہے تھے، تھانہ نیو ٹاؤن میں غیرقانونی چارجڈ پارکنگ کیخلاف درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نان آکشن جگہوں پر پارکنگ فیس کی وصولی بند کی ہے، خود ساختہ پارکنگ فیس وصول کی جارہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو پارکنگ سائٹس بند ہیں، وہاں پارکنگ فیس کی اجازت نہیں۔

Read Comments