Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2022 01:49pm

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا

پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سے ایک اور دھچکا لگ گیا، رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی گئی۔

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کے خلاف پی ٹی آئی ایم پی ایز کی درخواست شواہد پیش نہ کرنے پر مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ فریال تالپور نے اثاثے ظاہر کیے تھے، ارکان اسمبلی کی نااہلی کے لئے ٹھوس شواہد درکار ہوتے ہیں، تحریک انصاف فرال تالپور کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی اراکین سندھ سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے نا اہلی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی تھی جس میں فرالت تالپور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا تھا۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے 27 اکتوبر کو دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Read Comments