Aaj Logo

شائع 14 دسمبر 2022 05:17pm

ڈیفنس فیز 8 میں گینگ ریپ کرنے والے ملزمان موقع پر گرفتار

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث تین ملزمان کو پولیس نے موقع پر گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکی کے ساتھ گاڑی میں زیادتی کرتے ہوئے پکڑے گئے، ملزمان نے لڑکی کو نشہ آور مشروب پلایا ہوا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کرکے ملزمان کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان کی شناخت ناصر، عتیق اور مزمل کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ساحل تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔

Read Comments