کسٹم کی لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی، 14 ہزار ڈالرز اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

دبئی سے لاہور آنے والے مسافر سے شراب کی 32 بوتلیں بھی برآمد کرلی گئی۔
شائع 16 دسمبر 2022 05:07pm

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک چودہ ہزار ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

کسٹم ذرائع کے مطابق دو روز میں بیرون ملک 14 ہزار ڈالرز کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا، ڈالرز کی پاکستانی روپوں میں مالیت 33 لاکھ سے زائد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دبئی سے لاہور آنے والے مسافر سے شراب کی 32 بوتلیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں، شراب کی بوتلیں لیکر کارروائی شروع کردی گئی۔

Read Comments