ہنگو: مسافر وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
شائع 17 دسمبر 2022 11:59am

ہنگو کے علاقے وراستہ میں مسافر وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں زخمی اور جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے- پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Read Comments