Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2022 01:44pm

اسلام آباد: جنگل سے غیر ملکی بچے کی لاش برآمد، پولیس

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں واقع جنگل سے ایک غیرملکی بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق بچے کی لاش درخت کے ساتھ لٹک رہی تھی اوربچے کا تعلق افغانستان سے ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کو قتل کیا گیا ہے جبکہ افغان بچے کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگا تاہم واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Read Comments