کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، نوجوان کی ہلاکت پر عوامی تشدد سے ہلاک ڈاکو کی شناخت ہوگئی

ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا۔
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2022 06:45pm

کراچی کے علاقے کورنگی ڈکیتی مزاحمت فائرنگ سے نوجوان اظہر کے جاں بحق کے بعد عوام کے تشدد سے ہلاک ڈاکو کی شناخت عمر خان کے نام سے کرلی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم لانڈھی تھانے میں گرفتار ہوا، ضمانت پر آتے ہی واردات شروع کردی، ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کیخلاف اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے، کرمنل ریکارڈ سے ملزم کے فرار ساتھی کی تلاش میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب پولیس مقتول کے گھر پہنچی تو اہل محلہ مشتعل ہوگئے، پولیس کیخلاف نعرے بازی پر پولیس روانہ ہوگئی۔

اس سے قبل، کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں ڈاکوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے قتل کا مقدمہ مقتول کے زخمی والد کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔

کورنگی نمبر 5 میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک اور نوجوان کو قتل کردیا تھا، جبکہ ایک ڈاکو شہریوں کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا۔

Read Comments