Aaj Logo

شائع 19 دسمبر 2022 11:30am

غیرقانونی شراب لائسنس کیس: عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور کی احتساب عدالت نے شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کی تحقیقات میں نیب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5جنوری تک توسیع کر دی۔

احتساب عدالت نمبر 2 کے جج نسیم احمد ورک نے عثمان بزدار کی شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کی تحقیقات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حاضری کے لئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

نیب کے تفتیشی آفیسرنے بتایا کہ شراب لائسنس اجراء انکوائری میں عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے، نیب میں شراب لائسنس اجراء کی انکوائری بند کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مستقل میں وارنٹ گرفتاری جاری ہو سکتے ہیں، آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

بعدازاں احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5 جنوری تک توسیع کر دی۔

Read Comments