عمران نیازی عادی جھوٹا ہے، شرجیل میمن

وزیر خارجہ کے سرکاری دورے کے اخراجات کے حوالے سے ان کا بیان بلکل بے بنیاد ہے۔
شائع 22 دسمبر 2022 08:05pm

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران نیازی عادی جھوٹا ہے، وہ ہمیشہ بغیر کسی ثبوت کے مخالفین پر الزامات لگاتے رہتے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ وزیر خارجہ کے سرکاری دورے کے اخراجات کے حوالے سے ان کا بیان بلکل بے بنیاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹے اور من گھڑت اعداد و شمار کے ثبوت سامنے لائیں یا معافی مانگیں۔

Read Comments