Aaj Logo

شائع 23 دسمبر 2022 12:45pm

پرویز الہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی

پنجاب میں اپوزیشن نے وزیراعلی پرویز الہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما خلیل طاہر سندھو نے جمعہ کو کہا کہ پرویز الہی پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جمعرات کی شب گورنر پنجاب نے پرویز الہیٰ کو بطور وزیراعلیٰ ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے ساتھ کابینہ بھی تحلیل کردی گئی تھی۔

سندھو نے کہاکہ صرف وزیراعلی پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی گئی ہے، اسیپکر اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد بدستور موجود رہے گی۔

ادھر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پرویز الہی ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں، خان صاحب کے خلاف عدم اعتماد آئی تو انہوں نے جو گل کھلائے ساری دنیا جانتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران اور انکی جماعت نے ہمیشہ جمہوری مخالف اقدامات کو ترجیح دی، اگر آپکے پاس اکثریت ہے تو امیدوار بنیں اور کثرت ثابت کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا، غلاظت کے کلچر کو بند کیا جائے، میدان لگے گا، آپ ووٹ مانگنا، پتہ لگ جائے گالوگ کس کے ساتھ ہے۔

کائرہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما جتنی سیٹوں کے دعوے کررہے تھے اتنے بندے گورنر ہاؤس کے سامنے نہ لاسکے۔

Read Comments