Aaj Logo

شائع 24 دسمبر 2022 11:26am

اسلام آباد خودکش حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد خود کش دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سید عدیل حسنین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نوجوان کی شہادت پرعلاقے کی فضاء سوگوار ہوگئی۔

عارف والا کے نواحی گاؤں چک شفیع کے رہائشی ہیڈ کانسٹیبل سید عدیل حسنین اسلام آباد میں 18 سال سے فرائض سرانجام دے رہے تھے، جو جمعہ کے روز خودکش دھماکے میں شہید ہو گئے۔پولیس اہلکار سید عدیل حسنین کی شہادت کی اطلاع پر پورا علاقہ سوگوار ہوگیا اور پورے علاقے میں ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ فخر ہے کہ عدیل نے اپنی جان وطن پر نچاور کرکے جام شہادت نوش کیا۔

شہید کے جنازے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور پولیس کی جانب سے سلامی بھی دی گئی، جنازے میں اسلام اباد پولیس اور پنجاب پولیس کے جوان بھی شامل تھے۔

Read Comments