کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 100 سے زائد ڈکیتی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی کے علاقے گولیمار میں رینجرزنے کارروائی کرکے سو سے زائد ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث ملزم محمد کاشف کو گرفتار کر کے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش 100 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزم متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
Read Comments