وزیراعظم کی زیرصدارت ن لیگ کا اجلاس، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ جتنی تاخیر کرلیں، اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، اجلاس میں بریفنگ
شائع 24 دسمبر 2022 02:10pm

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں مسلم لیگ نون کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے اسلام آباد دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے سمیت وزیراعلیٰ پنجاب کی بحالی کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی کئی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ وزیراعلیٰ جتنی تاخیر کرلیں، اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس نمبرز پورے نہیں۔

اجلاس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ اعتماد کا ووٹ نہ لے پانے سے جنوری میں پی ٹی آئی حکومت ختم ہوجائے گی۔

Read Comments