ایل ڈی اے سیکٹر 16 میں پلاٹس پر قبضے کی تیاریاں تیز، سندھ حکومت ناکام

قبضہ مافیا نے 73 ایکڑ سے زائد زمین پر باؤنڈری وال بنادی۔
شائع 25 دسمبر 2022 07:26pm

لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سیکٹر 16 میں الاٹیز کے پلاٹس پر قبضے کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں۔

ایل ڈی اے سیکٹر 16 میں پلاٹس پر قبضے کے معاملے میں سندھ حکومت بھی زمین قبضہ مافیا سے بچانے میں ناکام ہوگئی ہے۔

قبضہ مافیا نے 73 ایکڑ سے زائد زمین پر کھلے عام باؤنڈری وال بنانا شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں الاٹیز نے ڈی جی ایل ڈی اے آفس کے باہر احتجاج بھی کیا تھا۔

Read Comments