بینظیربھٹو کی 15 ویں برسی پر 8 ہزارسے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے

برسی کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں
شائع 26 دسمبر 2022 11:41am

پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید بے نظیربھٹوکی 15 ویں برسی کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں اور سیکیورٹی کے لئے 8 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹومیں پیپلزپارٹی نے جلسے کا پنڈال تیارکرلیا ہے جبکہ گڑھی خدابخش بھٹو، نوڈیرو اور لاڑکانہ میں استقبالیہ کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں۔

جلسہ عام کے اطراف میں واک تھروگیٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے ہیں اور سیکیورٹی کے لئے 8 ہزار سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

Read Comments