’بی بی زندہ ہوتی تو دیکھتی آج اس پی پی نے کس طرح ملک کا بیڑا غرق کردیا‘

75 فیصد اسکول بھینسوں کے باڑے میں تبدیل ہوچکے، پریس کانفرنس
شائع 27 دسمبر 2022 02:33pm

تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو دیکھتیں کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے قاتلوں سے پارٹنرشپ کرلی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ کاش بی بی زندہ ہوتی اور دیکھتی کہ آج اس پی پی نے کس طرح ملک کا بیڑا غرق کیا ہے، روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر لوگوں سے سب چھین لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاش بی بی زندہ ہوتی تو دیکتھیں کہ سوا لاکھ بچے اسکول نہیں جاسکتے، 75 فیصد اسکول بھینسوں کے باڑے میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کاش بی بی زندہ ہوتی تو باپ اور بیٹے کو اسٹیبلشمنٹ کی گود میں پلتا ہوا دیکھتیں اور پولیس کس طرح آصف علی زرداری کی رکھوالی کررہی ہے۔

Read Comments