ڈی آئی خان میں پولیس اسٹیشن پردہشتگردوں کا حملہ، 4 پولیس اہلکار زخمی

پولیس کی جوابی کارروائی، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب، پولیس
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2022 11:14am

ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کلاچی میں ٹکواڑہ پولیس اسٹیشن پردہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں زخمی ہونے والے 3 پولیس اہلکاروں اسپتال منتقل کردیا ہے۔

حملہ کے دوران دشتگردوں کی طرف سے راکٹ لانچر اور دستی بموں سمیت جدید ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے دوران حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Read Comments