کراچی: زیرِتعمیر فیکٹری کی چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں
شائع 31 دسمبر 2022 11:38am

کراچی کےعلاقے کورنگی میں عوامی کالونی کے قریب فیکٹری کی زیرِ تعمیر چھت گر گئی جس کے باعث معتدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ 2 سے 3 افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل منتقل کردیا ہے۔

جائے وقوعہ پرامدادی ٹیمیں موجود ہیں جہاں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

Read Comments