بہاولپور: پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکو کئی تھانوں کومتعدد مقدمات میں مطلوب تھے
شائع 02 جنوری 2023 11:12am

بہاولپورکے تھانہ سمہ سٹہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 3 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکو جنوبی پنجاب کے کئی تھانوں کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

اس کے علاوہ مارے جانے والا کھپرا گینگ جنوبی پنجاب میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

Read Comments