رحیم یار خان: دو معصوم بچوں کی موت معمہ بن گئی

بچوں کو پہلے اغواء اور پھر قتل کیا گیا، ورثا
شائع 03 جنوری 2023 09:02am

رحیم یارخان میں دو کمسن بچوں کی لاشیں نہر سے مل گئیں۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ بچوں کو پہلے اغواء اور پھر قتل کیا گیا ہے، پولیس علاقے کی سی سی ٹی وی کا معائنہ کرے اور تحقیقات کرے۔

دونوں بچے کھیلتے ہوئے لاپتا ہوگئے تھے، بچوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Read Comments