کراچی میں جنرل اسکریپ گودام میں پُراسرار دھماکے سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی

دھماکا بارودی مواد پھٹنے کے باعث ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ
شائع 05 جنوری 2023 01:53pm

کراچی میں سائٹ غنی چورنگی کے قریب جنرل اسکریپ گودام میں پر اسرار دھماکے سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں 23 سالہ راجو اور دامنی شامل ہیں جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ ( بی ڈی ایس) کا کہنا ہے کہ دھماکا بارودی مواد سے ہوا جبکہ بیرون ملک سے آنے والے اسکریپ میں بارودی مواد کے ٹکرے اکثر آجاتے ہیں۔

بی ڈی ایس کا کہنا تھا کہ جنرل گودام میں عملہ اسکریپ توڑنے کی کوشش کر رہا تھا کہ دھماکا ہوگیا تھا۔

Read Comments